سعود ی وفد

سعود ی وفد کل پاکستان پہنچے گا ،وفد روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے لئے پاکستانی ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا اعلی سطحی وفد پیر کو پاکستان پہنچے گا،وفد روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے لئے پاکستانی ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق 14 رکنی وفد سعودی ڈی جی امیگریشن کی قیادت میں دورہ پر پاکستان آئےگا ،وفد روڈ ٹو مکہ منصوبہ کےلئے پاکستانی ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا،کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا جائےگا،سعودی اعلی سطحی وفد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بریفنگ دی جائےگی،وزارت داخلہ، خارجہ، کسٹم، سول ایوی ایشن، اینٹی نارکوٹکس کے حکام وفد کو بریفنگ دیں گے ۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چاروں ائیر پورٹس کو منصوبے میں شامل کرنے سے عازمین حج کو سہولت ملے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے سے 90 فیصد عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوسکے گی۔ترجمان کے مطابق منصوبے سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین کو سہولت میسر آئےگی۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب لینڈ کرنے پر عازمین کو امیگریشن پراسس کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عازمین کو 12 سے 14 گھنٹے سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر امیگریشن پراسس سے گزرتے تھے ۔
٭٭٭٭٭