برونائی نے لاہور میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سٹی بنانے کیلئے 500 ایکڑ اراضی مانگ لی ہے۔ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ نے بورڈ آف ریونیو سے لاہور کے گرد و نواح میں 500 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی استدعا کی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کمشنر لاہور اور محکمہ بورڈ آف ریونیو کو جگہ کی نشاندہی کے احکامات دیئے تھے۔ برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے نام پر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سٹی تعمیر کیا جائے گا۔ دونوں منصوبوں پر برونائی سرمایہ کاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق منصوبوں میں ٹیکنیکل یونیورسٹی اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ہسپتال سمیت دیگر منصوبے زیر غور ہیں۔