اسلام آباد (آن لائن)علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ءمیں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی ¾ پی ٹی سی سی ٹی بی ایڈ)اولڈ( میٹرک ایف اے/ایف ایس سی ڈپلومہ اِن ایجوکیشن اوپن ٹیک نان کریڈٹ کورسسز اور بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات22۔اپریل سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔
طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں۔ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850۔ امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔