لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے قائمقام ڈین کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی سارہ افضال کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری اور وائس چانسلر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے شہری احسن رضا کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر سارہ افضال پروفیسر بننے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ سار ہ افضل گریڈ 19 میں ہیں اور 12سالہ ٹیچنگ تجربہ نہیںرکھتی۔
سارہ افضال کو سیاسی بنیادوں پر پروفیسر آف کمیونٹی میڈیسن بنا دیا گیا بلکہ انہیں ڈیپارٹمنٹ کا قائمقام ڈین بھی لگا دیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سارہ افضال غیر قانونی طور پر دو عہدے سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ یہ تقرری سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بھی نفی ہے۔
سپریم کورٹ نے قائمقام اور بیک وقت دو عہدے رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت ڈاکٹر سارہ افضال کی دونوں تقرریان کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کا حکم صادر کرے ۔