مصطفی آباد

مصطفی آباد پولیس نے کاروائی کر کے 2اشتہاری گرفتار کر لیے

لاہور ( این این آئی) مصطفی آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2اشتہاری گرفتار کر لیے۔ چوری کے مقدمہ میں دو سال سے مطلوب اشتہاری ملزم شکیل کو گرفتار کیا گیا،فراڈ کے مقدمہ میں چار سال سے مطلوب اشتہاری ملزم عمران کو گرفتار کیا گیا۔سرور روڈ پولیس نے جعلی چیک جاری کرنے کے مقدمہ میں پانچ سال سے مطلوب اشتہاری ملزم توقیر کو گرفتار کیا۔ڈیفنس بی پولیس نے خیانت مجرمانہ کے مقدمہ میں تین سال سے مطلوب اشتہاری ملزم نثار کو گرفتار کیا۔