پائیدارشرح

مصنوعی سہارے کی بجائے پائیدارشرح نموچاہتے ہیں،مجموعی ملکی پیداوار4فیصدکی شرح پرمستحکم رہے گی ‘ حماد اظہر

لاہور( این این آئی )وزیر مملکت برائے ریو نیو حماداظہرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو بڑے پیمانے پردرپیش عدم توازن کم کرنے کے لئے مختلف اقداماتاٹھائے ہیں ،بڑھتے ہوئے گردشی قرضے میں کمی آئی ہے اورٹھوس اقدامات کے ذریعے اس میںمزیدکمی لائی جائے گی۔

ایک انٹر ویو میں حماداظہرنے کہاکہ مجموعی ملکی پیداوار4فیصدکی شرح پرمستحکم رہے گی کیونکہ حکومت مصنوعی سہارے لینے کی بجائے پائیدارشرح نموکاحصول چاہتی ہے۔موجودہ حکومت اقتصادی صورتحال کوبہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

حماداظہرنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے عناصر کو بے نقاب کرتی رہے گی کیونکہ عوام نے اسے کڑے احتساب کا مینڈیٹ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف غلط اعدادوشمار بتاکرعوام کوگمراہ کرنے سے گریز کرے کیونکہ عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔