لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت کل ہو گی

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت پیر کے روز ہو گی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2رکنی بنچ حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے ہفتہ کے روز اپنے چیمبر میں سماعت کرتے ہوئے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور حمزہ شہباز کو پیر کے روز دو رکنی بنچ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ۔