عظمیٰ کے سر میں لوہے کا مگ مارا گیا، انکشاف

لاہور:گھریلو ملازمہ عظمیٰ قتل کیس میں مزید انکشافات، عظمیٰ کے سر میں لوہے کا مگ مارا گیا، زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کیا گیا، پولیس حراست میں ملزمہ ماہ رخ کا بیان، پولیس نے مگ برآمد کر لیا، پولیس کی حراست میں ملزمہ ماہ رخ کا کہنا ہے کہ عظمیٰ کا زخم نہیں بھر رہا تھا اس لئے اس کو ماہ رخ نے اپنی والدہ کے گھر منتقل کر دیا وہاں پر اس کی موت واقع ہو گئی۔