بڑی نمائش

ٹیکسٹائل سیکٹرکی سب سے بڑی نمائش ”ٹیکسپو “جمعرات سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی

لاہور(این این آئی)پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹرکی سب سے بڑی نمائش ” ٹیکسپو“ 11اپریل سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی جس کاافتتاح وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ،ٹیکسٹائل ،انڈسٹریز و پیداوار عبد الرزاق داﺅد کریں گے ۔

14اپریل تک جاری رہنے والی نمائش میں آرٹ سلک اور سنتھیٹک ٹیکسٹائل،گارمنٹس،لیدر، نٹ ویئر،ٹیر ی ٹاولز،ہوم ٹیکسٹائل ، بیڈ ویئر ، لیننز، دستکاری (ٹیکسٹائل) ،نٹڈ اورکروشیا سے تیار کپڑا،ٹیول لیس،کشید ہ کاری،را کاٹن، کلاتھ، یارن،دھاگہ، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل،ٹیکسٹائل فیبرک ، ٹیکسٹائل مشینری، ٹینٹس اور کینوس، قالین، اسپورٹس ویئر اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔ٹڈیپ کے ترجمان فیصل زمان کے مطابق نمائش کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔