لاہور (ا ین این آئی) اینٹی کرپشن عدالت نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کو جعلی ڈگری کیس میں بری کر دیا ۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج بہادر علی خان نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ۔
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور کی طرف سے اکرم قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔اینٹی حکام کی طرف سے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔اینٹی کرپشن حکام نے غلام سرور خان کو کلین چٹ دے دی تھی،رپورٹ میں غلام سرور کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملنے کا کہا گیا تھا۔
وکیل نے بتایا کہ مدعی نے اس حوالے سے باقاعدہ بیان حلفی جمع کروا دیا ہے، ایڈووکیٹ اکرم قریشی نے کہا کہ غلام سرور کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا،اینٹی کرپشن رپورٹ سے بھی ہر چیز سامنے آ آگئی ہے ۔اینٹی کرپشن حکام نے وزیرپٹرولیم غلام سرور کیخلاف جعلی ڈگری پر اینٹی کرپشن نے چالان پیش کر رکھا تھا۔