اورنج لائن

اورنج لائن ٹرین پر کام بند ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع

لاہور (ا ین این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اورنج لائن ٹرین پر کام بند ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین سمیت ماس ٹرانزٹ کے دو بڑے منصوبے بھی موجودہ حکومت میں ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔

اورنج لائن ٹرین جس کا 80فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے لیکن کنٹریکٹر زکو دیگر کاموں کیلئے دو ارب 90کروڑ روپے کی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث اورنج لائن ٹرین کا کام سست روی کا شکا ہوکر رہ گیا ہے۔منصوبہ جو اگست میں فائنل ہونا تھا اب اس سال کے آخر میں مکمل ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

اس طرح ماس ٹرانزٹ کے دو بڑے منصوبے پرپل لائن اور بلیو لائن ٹرین منصوبے فائلوں میں دب کر رہ گئے ہیں۔شہر میں اورنج لائن ٹرین سمیت دو اور میٹر ٹرینیں چلائی جانی تھی۔

20کلومیٹر طویل بلیو لائن جناح ہال مال روڈ تا گرین ٹاو¿ن تک بنائی جانی تھی۔19کلو میٹر طویل پرپل لائن کا پی سی ون داتا دربار تا ایئر پورٹ بنایا گیا تھا۔سابق حکومت نے پرپل لائن کی کاغذی کاروائی بھی مکمل کرلی تھی۔لیکن موجودہ حکومت میں مذکورہ دونوں منصوبوں پر مزید کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔