ڈولفن سکواڈ اور

ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور(اے پی پی )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔انہوں نے پتنگ بازوں اورون ویلرز کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوا ن ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1526کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔

دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے04کاریں،24 موٹر سائیکلیں،12موبائل فونز اور01 لاکھ 45ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے09پسٹلز،04میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے بڑی مقدارمیں زائد چرس اورشراب برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے1473 افراد کی مدد کی۔

دوران پٹرولنگ400 گاڑیوں،01لاکھ50ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور93ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ09گاڑیوں، 978موٹر سائیکلوں اور161اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس کے خلاف کارروائی کرئے ہوئے04گاڑیوں اور07موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔

ون ویلنگ میں24،آتش بازی میں07اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر28 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ15اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔