اسلام آباد (این این آئی)ایل این جی سکینڈل میں گرفتاری کے خوف کے باعث سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
پیر کو دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ این جی کوٹہ کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔
انہوںنے کہاکہ نیب سیاسی اور ٹارگٹڈ انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایل این جی کوٹہ کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے تک نیب کو گرفتاری سے روکے۔