ممبئی(این این آئی)ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح سے ان کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑا چکے ہیں تاہم مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی میرے کام کو یا مجھے تنقید کا نشانہ بنائے لیکن میری لیے میری فیملی بہت قیمتی اور اہم ہے، تو اگر کوئی بھی ان کے بارے میں کچھ کہتا ہے تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ ایک وقت تک لوگ مجھے ”زرافہ“ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھےکیوں کہ میں بہت پتلی تھی، اس کے بعد میں نے وزن بڑھا لیا لیکن اس کے بعد بھی مجھے لوگوں کی طرف سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا،جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہوگئی ہے، کالی ہوگئی ہے، لمبی ہوگئی ہے شادی کون کرے گا؟۔
اداکارہ سونم کپور نے تنقید کرنے والوں اور ظاہری شخصیت کا مذاق بنانے والوں کو پیغام دیا کہ ایسا کرنا صحیح نہیں، اس کا ذہن پر اچھا تاثر نہیں پڑتا، لوگوں کو کئی ذہنی مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ایسا کرنا ٹھیک نہیں۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سونم کپور اس وقت اپنی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔