لاہور ( این این آئی) محکمہ تعلیم کی جانب سے لاہور شہرمیں میں قائم غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر پرویز اختر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ایک محتاط سروے کے مطابق تین ہزار سے زائد نجی سکولز محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ نہیں۔ایسے سکولز جنہوں نے تاحال محکمہ تعلیم سے رجسٹریشن نہیں کرائی ان کو آخری موقع دے دیا گیا ہے ،آئندہ سات دن تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے جس کے بعد سکولوں کو سیل کر دیا جائے گا ۔