لاہور (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوروزہ تربیتی کیمپ قذافی اسٹیدیم لاہورمیں شروع ہو گیا ۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے کیمپ میں وہ 17 کھلاڑی شامل ہیں جنھیں دورہ انگلینڈ اور میگا ایونٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔کھلاڑی پریکٹس کے ساتھ فیزیکل فٹنس پر بھی توجہ دیں گے جبکہ ٹیم 23 اپریل کو مشن ورلڈ کپ کے لئے انگلینڈ روانہ ہو گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی 5 مئی کو کھیلا جائے جبکہ 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 8 مئی سے شروع ہوگی۔
