علیمہ خان کو ایف بی آر کا ٹیکس ریکوری نوٹس جاری

لاہور: علیمہ خان کے دبئی فلیٹس پر ٹیکس ادائیگی کا معاملہ، ایف بی آر نے علیمہ خان کو ٹیکس ریکوری کیلئے نوٹس جاری کر دیا، بقیہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 7 فروری تک کی مہلت دے دی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق 7 فروری تک ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو ان کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے جائینگے، 13 جنوری کو علیمہ خان نے 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی تھی، علیمہ خان نے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے 21 جنوری تک کی مہلت مانگی تھی، علیمہ خان نے بقیہ پیسوں کی ادائیگی کیلئے چئیرمین ایف بی آر کو درخواست دی تھی، علیمہ خان نے دبئی میں 28 لاکھ 78 ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا۔