سرمایہ کاری میں

تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا، خسروبختیار

بیجنگ (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا ۔

وہ بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسری بلٹ اور روڈ فورم کے کنیکٹیوٹی پالیسی کے موضوعی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے پہلے مرحلے کو کامیابی کےساتھ مکمل کرنے کے بعد ہم صنعتی تعاون، تجارت، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا ۔

خسرو بختیار نے کہاکہ فی الحال 22 پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ سے عملدرآمد ہو رہا ہے ۔ خسرو بختیار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان فعال طور پر بی آر آئی انیشی ایٹو میں شامل ہے اور اس کا ایک اہم منصوبہ سی پیک صحیح سمت میں ترقی کر رہا ہے ۔