راولپنڈی (این این آئی)پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق 85 سے زائد فضائی میزبانوں کا کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ فضائی میزبانوں میں 60 سے زیادہ خواتین شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد شفٹ کیے جانے پر خواتین فضائی میزبانوں کو مشکلات کا سامنا ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر خواتین فضائی میزبانوں کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ فضائی میزبانوں کا تبادلہ ضرورت کے تحت کیا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور سے بین الاقومی پروازوں کی آمدورفت زیادہ ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ زیاد تر ایسے فضائی میزبانوں کا ٹرانسفر کیا ہے جو کراچی کے ہاسٹلز میں رہتے تھے