قتل کے

قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور( این این آئی) مقامی عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرضیہ علی نے ملزمان کے کیس پر سماعت کی۔تھانہ شالیمار پولیس نے ملزمان کے خلاف 302 کی دفعہ کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور ثبوتوں کے مطابق محمد تنویر اور محمد نعمان ہی اصل قاتل ہے ، ملزمان کافی ہوشیار اور چالاک ہے اور تفتیش کے دوران ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ، ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل کی برآمدگی کروانا ابھی باقی ہے ۔

پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزمان کو چاردن کے جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔