اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد اور معاون امریکی وزیر امور خارجہ ایلس ویلز کا وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے خیر م قدم کیا ۔
پیر کو امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد اور معاون امریکی وزیر امور خارجہ ایلس ویلز کا وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے تووزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکہ مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال بشمول افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔