شائقین

فلم ”رانگ نمبر 2“ میں شائقین میری پرفارمنس دیکھ کر چونک جائیں گے‘نیلم منیر

کراچی (این این آئی) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ پہلی فلم چھپن چھپائی میں احسن خان کیساتھ کام کرکے مزہ آیا تھا، اس بار سمیع خان کیساتھ فلم ”رانگ نمبر 2“ میں شائقین میری پرفارمنس دیکھ کر چونک جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ عید کے دن میری فلم تفریح سے بھرپور ہو گی جس میں محبت، جذبات، ہنسی اور قہقہوں کے طوفان سے ہو گا۔

جاندار ڈائیلاگز، شاندار اداکاری اور بھر پور کامیڈی پر مشتمل اِس فلم کے ٹریلر نے فلم بینوں کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔نیلم منیر کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کو یہ فلم دیکھنے کیلئے عید تک انتظار کرنا ہوگا کیونکہ کامیڈی سے بھر پور فلم عید کے رنگوں کو مزید نکھار کر عوام کی خوشیاں دوبالا کر دے گی۔