اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) روان مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 18.30فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مارچ کے دوران 6لاکھ 12 ہزار درجن لیدر گارمنٹس برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت 23ہزار 782 ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات 7 لاکھ 24ہزار درجن تک بڑھ گئیں جن کی کل مالیت 25 ہزار 184ملین روپے تک پہنچ گئی۔
اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میںایک لاکھ 12ہزار درجن یعنی 18.30فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔