لاہور( این این آئی)کل مسالک علما بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کے ساتھ کی جائے ۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مختلف مکاتب فکر کے علماءکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی ائی ایس پی آر نے ہمارے مطالبات کو اجاگر کیا۔مدارس کے علما ءکی سند کو تعلیمی درجات کے تحت جاری کیا جائے،مدارس میں بھی یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیے ۔
انہوںنے کہا کہ مدارس کو وزارت تعلیم کے تحت کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس حوالے سے علمائے کرام کو اعتماد میں لے اوراس اعلان پر عملدرآمد بھی کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو مضبوط کرنا اور اسکی حفاظت کرنی ہے ،پاکستانی فوج اور مدراس کے درمیان کوئی دڑاڑ ڈالنے کی کوشش نہ کرے ۔