لاہور(این این آئی ) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے،معاشرے کے مسائل کے حل کےلئے مخیرحضرات کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا،
اورسیز پاکستانیوں کی اپنے ملک کے ساتھ محبت کو الفاظ میں بےان نہیں کیا جاسکتا ۔ان خیالات کا اظہار گور نر پنجاب کی اہلیہ اور سرور فاﺅنڈیشن کی وائس چیئرپرسن بیگم پروین سرورنے سرور فاﺅنڈیشن کے مر کزی دفتر میں یو ای ای سے آنےوالے ڈونر خان زمان اور ڈاکٹر سہیل سیت دیگر سے موبائل فلٹر یشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
گور نر پنجاب کی اہلیہ وائس چیئرپرسن سرور فاﺅنڈیشن پروین سرور نے موبائل فلٹریشن پلانٹ عطیہ کر نے پر خان زمان کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے اور غر یب عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے معاشرے کے تمام طبقات کو آگے آنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ سرور فاﺅنڈیشن نے پنجاب کے عوام کو پےنے کے صاف پانی انکے گھر کی دہلیز پر فراہم کر نے کا مشن شروع کر رکھا ہے جسکے لیے اب تک ڈیڑھ سو سے زائد فلٹر یشن پلانٹس لگائے جا چکے ہیں اور مزید فلٹر یشن پلانٹس لگانے کا کام تیزی کےساتھ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا تو یقینی طور پر عوام کو یرقان اور کپنسر جپسی خطر ناک بیماریوں سے بھی نجات مل سکے گی ۔