سستے بازار

رمضان کی آمد سے قبل ہی سستے بازار مہنگے ہو گئے ،اشیائے خور و نوش کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)رمضان کی آمد سے قبل ہی سستے بازار مہنگے ہو گئے ،اشیائے خور و نوش کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ۔

تفصیلات کے مطابق لیموں 360 روپے کلو، لہسن 120 روپے، ادرک 212 روپے، مٹر 96 روپے کلو فروخت ہونے لگے ،سبز مرچ لمبی/چھوٹی 80 روپے کلو، پھول گو بھی 70 روپے، ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کیلا 100 سے 140 روپے درجن، سیب 100 سے 300 روپے کلو، کھجور 120 سے 320 روپے کلو فروخت ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اتوار بازار انتظامیہ کی جانب سے گوشت کے نرخ تو مقرر، مگر چکن اور مچھلی کے علاوہ چھوٹا بڑا گوشت دستیاب ہی نہیں۔