اسکولوں کو

سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیاہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں پراﺅیٹ اسکولوں کی جانب سے جون اور جولائی کی فیس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ پرایﺅیٹ اسکولز جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول نہ کریں اور دو ماہ کا چالان جاری کرنے والے اسکول ایک ماہ کا چالان واپس لیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا حکم واضح ہے پرائیویٹ اسکولز عمل درآمد کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے والدین کو فیس جمع کرانے کیلئے مزید تین روز کی مہلت دے دی، سماعت کے موقع پر متاثرہ والدین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ آج بقایاجات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے،مزید مہلت دی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہاکہ والدین نے فیس جمع نہ کرائی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیں گے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔