شادی کرکے

پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانےوالے 8 چائنیز نوجوان گرفتار

لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے نے کارروائیاں کے دوران پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 8 چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے ان سے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے چائنیز نوجوانوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ایف آئی اے کے مطابق چائنیز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں، ایف آئی اے اس اسکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 10چائنیز لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔ ملزمان میں وانگ ہا، شوئی شیلی، وانگ یزہو، چانگ شیل رائے، پن کھوا جے، وانگ با، زا تھی اور خاتون کین ڈس کو شامل ہیں۔