لاہور ( این این آئی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے رمضان المبارک کے دوران ادارے کے نئے اوقات کار کی منظوری دے دی ہے۔
ایل ڈی اے کے تمام دفاتردن 10 بجے سے بعد دوپہر تین بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کو اوقات کار دن 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔