لاہور( این این آئی)داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔دھماکے کے فوری بعد حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان کو ایمر جنسی کے نفاذ کے احکامات جاری کئے گئے ۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی گئی اور زخمی افرادکوبہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں،تمام پروفیسرز اور سینئر سرجنز ہسپتالوں میں پہنچ گئے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں لواحقین سے مکمل تعاون کیا جائے۔
یاسمین راشد نے داتادربارخودکش بم دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے سپوت پولیس اہلکاروں نے فرائض منصبی اداکرتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ بزدل دہشتگرداپنی غیرانسانی کارروائیوں کے ذریعے قوم اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔