لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی ۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ داتا دربار خود کش دھماکے کے تانے بانے ماضی میں پولیس پر ہونے والے حملوں سے ملتے ہیں۔
خود کش دھماکے اورمال روڈ پر پولیس پر کئے گئے حملے میں استعمال کیا گیا بارودی مواد مماثلت رکھتا ہے ۔ خود کش حملہ آور کو جیکٹ ہدف کے قریب کسی علاقے می پہنائی گئی جو اس نے جسم کے نچلے حصے میں باندھ رکھی تھی۔ وزیر اعظم کو ارسال کی رپورٹ میں دہشتگردی کی کارروائی کے بعد اب تک ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ۔