مقدمات

شہبازشریف وطن واپس آ کر بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کریں‘ شہزاد اکبر

لاہور (این این آئی )احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو آزادانہ طور پر مقدمات کی تحقیقات کررہا ہے اور کوئی اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سمیت مسلم لیگ (ن)کے کئی رہنما بدعنوانی کے بڑے سکینڈلز میں ملوث ہیں۔شہبازشریف وطن واپس آ کر بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کریں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا۔