لاہور (این این آئی )چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ سابق حکومت میں پاکستان کے اثاثے گروی رکھ کر قرضہ لےنے سے معاشی صورت حال خراب ہوئی ،( ن) لیگ نے پانچ سال کے دوران پاکستان کو 34 ارب ڈالر کا مقروض کیا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملکر صرف 10 سال کے دوران مجموعی طور پر پاکستان کو 59 ارب ڈالر کا مقروض کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف جولائی 2016ءسے جنوری 2017ءکے سات ماہ میں 4.6ارب ڈالر کے نئے قرضے لیے گئے اس2.3 ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر سکوک بانڈ کی فروخت سے حاصل کیے گئے۔ اس بانڈ کو فروخت کرنے کے لیے لاہور ،اسلام آباد موٹر وے کو ضمانت کے طور پر گروی رکھوایا گیا جبکہ اگلے مرحلوں میں دیگر موٹر وے سمیت، ملک کے تمام ریڈیو اسٹیشن اور اہم عمارتیں عالمی منڈی میں گروی رکھوائی گئیں اور پاکستان قرض کی زنجیر میں جکڑ دیا۔(ن) لےگ کی قرضہ لو مہم سے پاکستان مشکلات کا شکا رہوا ۔ پاکستان کو قرضہ کی دلدل میں پھنسانے والے اب جےل میں ہیں۔