لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن ) نے ملکی معیشت کی بحالی اورڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کراوادی ۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران حکومتی دعووں کے باوجود ڈالر کی قیمت. میں 11روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جس سے ملکی قرضوں میں یک ہزار ارب تک مزید اضافہ ہوگیا ہے
ملکی معیشت اور خزانے پر آئی ایم ایف کے نمائندے بٹھا دئے گئے ہیںجو کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کی بجائے ٹیکسوں کی مد میں اکٹھا ہونے والا ریونیو پاکستان کے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کی صورت میں باہر لے جائیں گے۔تبدیلی کے دعویداروں نے ملکی تاریخ میں ڈالر کی قیمت 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچادی ہے۔
ملکی معیشت پہلے ہی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی سے عید کے موقع پر عوام کی قوت خرید بھی ماند پڑھ گئی ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی سے عید کے موقع پر عوام کی قوت خرید بھی ماند پڑھ گئی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کےا گےا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی اور ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرے۔ اس وقت معیشت کی بحالی کے مسیحا وہی نظر آتے ہیں جو ڈالر کو بھی نکیل ڈال سکتے ہیں۔