نالائق وزیر اعظم

نالائق وزیر اعظم اورپاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے جیل میں ہیں،فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن پر تنقید

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم اورپاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے جیل میں ہیں ،دوسرا باہر بھاگ گیا اور تیسرا سمدھی ملکی معیشت کو چونا لگا کر مفرور ہے،وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلے گی اور عوام خوشحال ہوں گے،

اسٹاک مارکیٹ کا ہزار پوائنٹس سے زائد اوپر جانا مثبت ہے وہ اپوزیشن کو نظر نہیں آتا۔ جمعرات کو معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن )کے رہنماو¿ں کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے ،دوسرا باہر بھاگ گیا اور تیسرا سمدھی ملکی معیشت کو چونا لگا کر مفرور ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ان کی کرپشن کا جو حصہ دار نہ بنے وہ نالائق ہے اور نا اہل بھی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جو ان سے کرپشن کا حساب مانگے وہ نالائق ہے اور نااہل بھی۔انہوںنے کہاکہ ان کی نظر میں لائق وہ ہے جو منی لانڈرنگ کے نت نئے طریقے ان کو بتائے، ان کو ناجائز کالی دولت بچانے اور بڑھانے میں جو مدد کرے،جو قوم کے پیسے کھا کر کر پھر شوبازی کرے،جو قوم کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین کر ان کے اپنے بچوں اور چہیتوں کے پیٹ بھرے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق آباد نے کہاکہ تکبر ان میں تھا جن کو ملنے کے لیے ان کے منتخب نمائندے ترستے پھرتے تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بد حالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلے گی اور عوام خوشحال ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ کا ہزار پوائنٹس سے زائد اوپر جانا مثبت ہے وہ اپوزیشن کو نظر نہیں آتا۔