پیمرا کے آڈر

پی بی اے نے پیمرا کے آڈر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،عدالت کا وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس ، تحریر ی جواب طلب

اسلام آباد (این این آئی)پی بی اے نے پیمرا کے آڈر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا اور حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت سے پہلے پیمرا اور وزارت اطلاعات جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی چینلز لائسنس کے اجراءکے خلاف پی بی اے کی جانب سے ایک اور دائر درخواست پر سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔پی بی اے نے پیمرا کے آڈر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی ۔پی بی اے کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل صدیقی پیش ہوئے اور کہاکہ پیمرا آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی ہے۔

وکیل پی بی اے نے کہاکہ عدالتی حکم پر پیمرا نے پی بی اے کی درخواست کو سن کر فیصلہ کیا۔ وکیل پی بی اے نے کہاکہ ایک اور درخواست ٹی وی چینلز لانسئس کے حوالے سے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے عدالت نے عدالت نے وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ۔ عدالتی حکم میں کہاگیاکہ آئندہ سماعت سے پہلے پیمرا اور وزارت اطلاعات جواب عدالت میں جمع کرائیں۔ وکیل پی بی اے نے کہاکہ پی بی اے کی جانب سے نئے چینلز کی نیلامی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

فیصل صدیقی نے کہاکہ 80 چینلز کی گنجائش ہے 119 لائسنس پہلے ہی جاری ہیںانہوںنے کہاکہ پیمرا پہلے چینلز کی گنجائش بڑھائے پھر لائسنس جاری کیے جائیں۔ بنچ کی تعین کےلئے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوا دی،درخواست پر آئندہ سماعت چیف جسٹس کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی۔