لاہور( این این آئی)جنسی واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقہ چک شہزاد سے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ معصوم بچی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش اسلام آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی،درندہ صفت قاتلوں نے بچی کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ شدید تشدد کا نشانہ بناکر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔اس واقعہ سے قبل زینب زیادتی و قتل کے واقعہ نے پورے ملک کے درودیوار ہلا دیئے تھے۔ لیکن اس طرح کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی جوکسی بھی معاشرے میں باعث تشویش ہے۔پاکستان میں بچیوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ایسے واقعات معاشرے میں پائی جانے والی ہیجانی کیفیت کا اظہار کرتے ہیں جن کا سدباب ضروری اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فرشتہ اور زینب زیادتی و قتل جیسے واقعات کے ذمہ دار ہمارے قوانین، عدالتی نظام اور سرعام سزاﺅں کا نہ ہونا بھی ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی بیٹی فرشتہ اور اس جیسی دوسری بیٹیوں کو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کے مجرموں اور قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM