تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات،فلاحی منصوبوں اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

لاہور۔(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچا،جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیااور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کرپشن کے ناسورنے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا۔ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں،کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکاہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔وزیراعظم عمران خان کا ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں ہر سطح پر بچت،سادگی اورکفایت شعاری کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اورانصاف کے تقاضوں کے مطابق حکومتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔ہمارا عوام سے تعلق ہے اورعوام کے مینڈیٹ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خدمت کاسفرمیں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی دیں