مسلح گروہ

محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح گروہ کا خرقمر چیک پوسٹ پر حملہ

اسلام آباد (اے پی پی)محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ خرقمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں 3 حملہ آور ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے ۔اتوار کو فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروہ کے حملے کا مقصد ممکنہ دہشت گردوں کو چھڑانا تھا۔

گروہ کی فائرنگ سے پاک فوج کے 5 جوان بھی زخمی ہوگئے،حملے کے دوران جوانوں نے انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا، حملہ آوروں نے براہ راست فائرنگ کی ۔رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ محسن داوڑ مجمع کو اکسانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے آرمی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔