اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی، صحافیوں کےلئے سازگار ماحول کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا حل وزیراعظم عمران خان کے انقلابی منشور کا حصہ ہے،
صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اور انکی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا کی آزادی، صحافیوں کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا حل وزیراعظم عمران خان کے انقلابی منشور کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اظہار رائے کے آئینی حق پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اور انکی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔