لاہور( آن لائن )خواجہ برادران کو لاہور ہائیکورٹ سے آج بھی ضمانت نہ مل سکی ۔ پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18جون تک ملتوی کردی گئی ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےدرخواستوں کی سماعت کی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تے عدالت نے خواجہ برادران کے وکلا سے استفسار کیاکہ کیا آپ بنچ پراعتماد کا اظہار کرتے ہیں؟خواجہ برادران کے وکلا نے کہا کہ جی ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔اس پر عدالت نے کہا کہ ایک بار پھر سوچ لیں ؟خواجہ بردارن کے وکیلوں نے پھر وہی جواب دیا کہ انہیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔درخواست گزاروں نے کہا کہ نیب کی جانب سے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیاہے ۔
نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا ہے اور تمام ریکارڈ بھی فراہم کیاہے۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مﺅکل پر پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سے بے نامی رقم کے حصول اوراراضی کے تبادلے کا الزام بھی ہے۔وکیل نے بتایا کہ خواجہ برادران اور ان کی بیویاں پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرز شئیر ہولڈرز یا مینجمنٹ میں نہیں رہے۔ 25 جون 2006 میں پیراگون سٹی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوئی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ قیصر امین بٹ کے زبانی بیان کے علاوہ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ پیراگون سٹی میں 50 کنال اراضی دے کر 40 کنال اراضی حاصل کی،15 ملین پیراگون سٹی کو ڈویلپمنٹ چارچز کی مد میں واجب الادا ہیں۔ میرے مﺅکل نے پیراگون کو اراضی کے حصول کے لیے بطور ڈیلر خدمات فراہم کیں اور کمیشن لی۔خواجہ برادران کے وکیل نے کہ اکہ انکے مﺅکل نے 7ہزار کینال اراضی کی ہاﺅسنگ سوسائٹی سے 1 کروڑ کی وصولی بطور ایجنٹ کی ۔ اگر وئی چوری رنا چاہے تو بنک ے زریعے رقم ی متقلی نہیں رتا میرے مﺅکل پر 8ہزار نال ی زمین ا مالک ہونے االزام ہےبنک انام تاریخ سب چھ اغذات میں لھا ہے،ایک ایک مرلے ی ٹرانسفر ے اغذات موجود ہیں،خواجہ سلمان کی اپنے بھائی خواجہ سعد و رجسٹرگفٹ ڈیڈ کی دستاویزات بھی موجود ہیں۔خواجہ برادران کے وکیل نے کہا پیراگون سے وصول کی جانے والی رقم کو ٹیکس ریٹرن میں شامل کیا،پیراگون سوسائٹی مشرف دور میں معرض وجود میں آئی جب ہمارےمﺅکل اپوزیشن میں تھے۔