احتجاج برداشت

دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کےلئے احتجاج برداشت نہیں کرسکا ‘ مریم نواز

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ، وزیر اعظم ہاﺅس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کے لئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے آنے والا ڈرتا ہے ۔ووٹ چوروں کا دس ماہ میں یہ حال ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔