اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برا ئے اطلا عات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے وطن واپس آکر کوئی احسان نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر اپنے ساتھ اسحاق ڈار، بیٹے اور داماد کو بھی لے آتے تو قانونی قاضا پورا ہو جاتا ۔
شہباز شریف کی وطن واپسی پر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف بیٹے اور داماد کو بھی لے آتے تو قانون کا تقاضا پورا ہو جاتا۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف عدالت میں پیشی کی حکمت عملی اپنائیں اور عدالتی سوالوں اور منی لانڈرنگ کا جواب دیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ شہبازشریف کما ؤپتر سلمان شہباز سے متعلق بھی وضاحت کریں، شہبازشریف کہتے تھے کرپشن ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، وہ گارنٹی دیں واپس نہیں جائیں گے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے مجبوری میں یہاں عید منائی، ان کی پاکستان میں پہلی عید ہوئی، امید ہے شہباز شریف بھی اگلی عید پاکستان میں کریں گے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف عوام کا چین اور سکون دا پر نہیں لگائیں گے اپوزیشن پارلیمنٹ کوسیاسی اکھاڑہ نہیں بنائے گی لہذا اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔