اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جب سے آپ کی ووٹ چور حکومت آئی پاکستان کی عوام کی روٹی، روزگار، ترقی اور جیبوں پہ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ،عمران صاحب آج آپ کی حکومت نے آپ کی حکومت کے پہلے اقتصادی سروے رپورٹ کس بے شرمی سے پیش کی ، اس کے سو نمبر ،عمران صاحب ترقی کرتے ہوئے ملک کی ترقی کی شرح کو دس ماہ میں آدھا کر دیا، آپ کس کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں،عمران صاحب کی مرضی کے عین مطابق نالائق اور جھوٹی حکومت کا بجٹ عوام کی مزید چیخیں نکالے گا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق اور جھوٹے لوگ کہتے ہیں ہم نے اِس لئے اقتصادی ترقی کے اہداف پورے نہیں کئے کہ مسلم لیگ (ن )نے بڑے اہداف رکھے تھے ۔
انہوںنے کہاکہ کوئی اِن نالائقوں اور جھوٹوں کو بتائے کہ مسلم لیگ (ن )نے اپنی کارکردگی کے مطابق اہداف رکھے تھے . اِن نالائقوں کے مطابق نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کوئی اپنی ناکامی کو اتنی بے شرمی اور ڈھٹائی سے پیش کرتا ہے ، آج تک نہیں دیکھا ، صرف آپ ہی یہ کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ترقی کرتے ہوئے ملک کی ترقی کی شرح کو دس ماہ میں آدھا کر دیا، آپ کس کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ خود چاہتے ہیں ملک میں افراتفری ہو تاکہ آپ کی ناکامیوں کا کوئی سوال نہ کرے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام بجٹ کے بعد مہنگائی کے بد ترین طوفان کی تیاری کرے ۔انہوںنے کہاکہ جو بجٹ نالائق اور جھوٹی حکومت نے پیش کیا وہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ، عوام دشمن بجٹ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی مرضی کے عین مطابق نالائق اور جھوٹی حکومت کا بجٹ عوام کی مزید چیخیں نکالے گا۔
انہوںنے کہاکہ بجٹ سے صرف عمران صاحب علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور فیصل واڈا کو فائدہ ہو گا باقی سب کی چیخیں نکلیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو معاشی طور پر مفلوج کر رہے ہیں ، آپ کس کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں ، انہوںنے کہا کہ عمران صاحب آپ نے جان بوجھ کر ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے ، آپ کس کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب دس ماہ میں آپ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ، آپ کس کے ایجنڈے پہ کام کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جب سے آپ کی ووٹ چور حکومت آئی پاکستان کی عوام کی روٹی، روزگار، ترقی اور جیبوں پہ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب دس ماہ میں خوشحال ، ترقی کرتا ، پر امید ملک پہ مایوسی کے بادل چھا گئے ہیں۔