اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی رابطہ عوام مہم اور سیاسی سرگرمی سے حکمران حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو قومی و عوامی معاملات و مسائل پر آواز بلند کرنے سے نہیں روکاجا سکتا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان تھانیداراری دکھانے کی بجائے وزیراعظم نظر آنے کی تربیت حاصل کریں ۔انہوںنے کہاکہچھوڑونگا نہیں والی زبان سیاسی راہنما کا بیانیہ اور شیوہ نہیں ہو سکتا۔انہوںنے کہاکہ یہ گردان الاپنے والے اپنی صفوں میں ثابت شدہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کیوں نہیں لا رہے۔انہوںنے کہاکہ اگر علیمہ خان چور نہیں تو جرمانہ کیوں ادا کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ چوری ثابت ہونے پر صرف جرمانہ کیوں جیل کی سزا کیوں نہیں۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کاجہانگیر صدیقی کی بدعنوانیوں پر نگران وزیراعظم کو خط ریکارڈ پر موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر مقرر کرکے ایک اور یو ٹرن لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی وسائل اور سرکاری اختیارات اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمران شہریوں کی بنیادی ضروریات اور حقوق کی فراہمی سے لا تعلق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کسان کاشتکار مزدور محنت کش عوام دشمن بجٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے الزامات سابقہ حکومتوں پر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیخنے چلانے اور الزام تراشیوں سے غریبوں کے پیٹ نہیں بھرتے۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے شدید جبر کے دور کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے لئےیہ گرفتار یاں یہ حیلیں اور مقدمات کوئی نئی چیز نہیں۔