نشتر ہسپتا ل

ملتان کے نشتر ہسپتا ل میں آگ لگ گئی

ملتان (صباح نیوز) ملتان کے نشتر ہسپتا ل میں آ گ پر قابو پا لیا گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر ہسپتا ل کے وارڈ نمبر 7 میں رات گئے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے وارڈ میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا اور ایک گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق نشتر ہسپتال میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں