انسداد پولیو

محکمہ سماجی بہبود کے ادارے انسداد پولیو مہم میں پیش پیش ہیں، محمد اسلم میتل

راولپنڈی(آن لائن) ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی محمد اسلم میتلا نے کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود کے ادارے انسداد پولیو مہم میں پیش پیش ہیں اور سماجی کارکنان کی بھر پور شرکت سے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے اور سماجی کارکنان تمام یونین کونسلوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلارہے ہیں محکمہ سماجی بہبود کے ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں موجود انسداد پولیو مہم کے 100 فیصد نتائج حاصل کر نے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ والدین اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور اس ضمن میں کوئی غفلت نہ کریں انہوں نے کہا کہ والدین کی لاپراوہی بچوں کو ہمیشہ کے یے معذور بنانے کا سبب ہو سکتی ہے۔