بلین ٹری

خیبر پختونخوا کے بلین ٹری سونامی کو مختلف مقامات پر آگ لگائی گئی ، زاہد خان

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے بلین ٹری سونامی کو مختلف مقامات پر آگ لگائی گئی ،عمران خان کے بلین ٹری سونامی میں کرپشن ہوئی ، کرپشن کا سرغنہ عمران خان ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں عمران خان کرپشن نہیں کرتا انھیں کہتے ہیں کہ عمران خان تو کرپشن کی نشانی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کو تو پہلے سے ہی بلین ٹری سونامی پر تحفظات تھے کہ یہ جھوٹا منصوبہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلین ٹری سونامی میں کرپشن کی خیبر پختوانخوا کی پارلیمانی کمیٹی نے تحقیقات کی ، لیکن اس کمیٹی کی رپورٹ کو دبا دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کی رپورٹ کو دبا دیا گیا تاکہ ان کا بھانڈا نہ پھوٹے ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی 24 جون کو نیب کی ہٹ دھرمی کے خلاف پشاور میں مظاہرہ کرے گی ۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت چیئرمین نیب کی وہی صورت حال ہے جو روم کے بادشاہ کی تھی کہ جب روم جل رہا تھا اور وہ بانسری بجا رہا تھا ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو جگانے کےلئے عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی تنظیم ایمل ولی خان نے احتجاج کی کال دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس ملک میں صرف دو سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نہیں ہے بلکہ چیئرمین نیب کو بتانا چاہتے ہیں کہ سب سے زیادہ کرپشن خیبر پختوانخوا میں ہوئی جہاں کی حکمران جماعت 6 سال سے پاکستان تحریک انصاف ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی خبیر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور ٹرانسپورٹ منصوبے میں 7 ارب کی کرپشن ہوئی ،24 جون کو عوامی نیشنل پارٹی چیئرمین نیب کی جگانے کی کوشش کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختوانخوا حکومت کی کرپشن پر مقتدر ادارے اور ایجنسیاں کیوں خاموش ہیں ؟اب بلین ٹری سونامی منصوبے کو 11 مقامات پر آگ لگا دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلین ٹری سونامی کو آگ سازش کے تحت لگائی گئی ہے تاکہ کرپشن کو چھپایا جائے لیکن چیئرمین نیب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ،ہماری ایجنسیاں کیا کام کر رہی ہیں ، یہ انکی بھی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ خبیر پختونخوا میں مالم جبہ منصوبے میں کرپشن ہوئی ، نوادارت چوری ہوئے ، احستاب کمیشن کو تالا لگایا گیا ،یہ سب چیزیں کرپشن کے ضمرے میں آتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سب کا بلا تفریق احتساب کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب پر فرض ہے کہ وہ موجودہ حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کریں تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ بلا تفریق احتساب کیا جا رہا ہے۔