نوازشریف طبیعت ناساز

نوازشریف کی طبیعت ناساز، جیل میں پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں منسوخ

لاہور(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑنے کے باعث جمعرات کو ہفتہ وار ملاقات کا دن ہونے کے باوجود پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں،

(ن)لیگی رہنماﺅں نے نواز شریف سے محدود پیمانے پر ملاقات کی اجازت کے لئے اعلی حکام سے رابطہ کیا تاہم سرکاری حکام نے یہ درخواست مسترد کردی۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف س ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے.

ہرہفتے کی طرح اس جمعرات بھی ان کی اہل خانہ اور پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کا شیڈول تیار کرلیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے متعدد پارٹی رہنماﺅں کو ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کیلئے بلایا تھا تاہم جیل حکام کے مطابق نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

نوازشریف سے صرف اہل خانہ ملاقات کریں گے،ذرائع کے مطابق نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث جیل کے ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو کم گفتگو کا مشورہ دیا گیا ہے ۔دوسری جانب (ن)لیگی رہنماﺅں نے نواز شریف سے محدود پیمانے پر ملاقات کی اجازت کے لئے اعلی حکام سے رابطہ کیا تاہم سرکاری حکام نے یہ درخواست مسترد کردی۔

مسلم لیگ(ن)کے رہنماﺅں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمرانوں کے لئے جیل میں بھی قید نواز شریف بدستور خوف کی علامت بنا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کی جیل میں ہفتہ وار ملاقاتیں سیاست کا محور بنتی جارہی تھیں ،اس لئے ملاقاتیں منسوخ کی گئیں۔