زرداری پروڈکشن آرڈر

پروڈکشن آرڈرجاری کرنے پرشکرگزار، حکومت کےساتھ بیٹھ کرمعاشی پالیسی پر بات کرنے کو تیار ہیں، زرداری

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدراور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر اسمبلی کا شکر گزار ہوں.

حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاشی پالیسی پر بات کرنے کو تیار ہیں، ملک میں کون کون حساب دے گا، مجھے پکڑنے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، لوگ سوچتے ہیں آصف زرداری کو پکڑ لیا تو ہمارا کیا بنے گا.

جو طاقتیں حکومت کو لے کر آئیں انہیں بھی سوچنا چاہیے اور ایسا نہ ہو سیاسی قوتوں کے ہاتھ سے معاملات نکل جائیں۔سابق صدر آصف زرداری نیب ٹیم کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس پہنچے، جہاں وہ بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے.